ایچ ای سی کے وفد کی ایمرسن یونیورسٹی آمد
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وفد نے ڈاکٹر تنویر احمد کی سربراہی میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا۔
تفصیل کے مطابق ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں ڈاکٹر تنویر احمد کی سربراہی میں ایچ ای سی کے وفد نے ایک روزہ دورہ کیا، جس میں یونیورسٹی اساتذہ کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
ڈاکٹر تنویر احمد نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نئی یونیورسٹیوں کے لیے تحقیقاتی ریسرچ تعاون ،فنڈنگ اور معاشی فوائد حاصل کرنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی،انہوں نے فیکلٹی کے ترقیاتی پروگرام کی اہمیت پر زور دیا،نئے کورسز ، فریم ورک، آن لائن ،فاصلاتی تعلیم اور ایچ ای سی کے ممکنہ تعاون کے متعدد پہلو کی وضاحت کی۔
دوران سیشن انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایچ ای سی ریسرچ میں پلیجرزم کو کم کرنے کے لیے کیسے موثر کردار ادا کر رہی ہے اس کے علاوہ انہوں نے ہائر ایجوکیشن میں جینیریٹو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹولز کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح (اے آئی ) تعلیم ،تحقیق اور انتظامی شعبوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
مستقبل کے منظر نامہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر تنویر احمد نے تعلیمی اداروں اور فیکلٹی کے لیے اے ائی اور نائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش انے والے امکانات اور چیلنجز کو نقطہء نظر سے بیان کیا۔
آخر میں ڈاکٹر تنویر احمد نے اویس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد رمضان کی کاوشوں کو سراہا۔