Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب میں ایجوکیشن کریکلم اینڈ ٹریننگ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
پنجاب ٹیکس بک بورڈ، قائد اکیڈمی اور پی ای سی اتھارٹی کے ماتحت کام کریں گے۔
پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، جس میں کمیٹی نئی اتھارٹی کے قیام پر پلان تیار کرکے حکومت کو پیش کرے گی۔
کمیٹی ایک ہفتے میں پنجاب حکومت کو حتمی رپورٹ پیش کرے گی، جس کی براہ راست سربراہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہوں گی۔
اتھارٹی کے سی ای او اور ان کے ماتحت تین ایم ڈی ہوں گے۔