Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیچر بننے کے لیے سرٹیفیکیٹ لینا لازمی

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں ٹیچنگ کے لیے نیا معیار مقرر کردیا، اب ٹیچر بننے کے لیے سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگا۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے نئے روڈ میپ پر کام کرنا شروع کردیا ہے، نئی بھرتی کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرٹیفکیٹ کی شرط رکھ دی ہے ، سرٹیفکیٹ تھرڈ پارٹی سے لینا لازمی ہوگا البتہ موجودہ اساتذہ کو سرٹیفیکیشن سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرٹیفیکیشن کی شرط سے صرف اچھے ٹیچرز سامنے آئیں گے، اچھے ٹیچرز کے حصول کے لیے مذکورہ منصوبہ اہم ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button