آفٹر نون سکولوں میں ترقیاتی کاموں کےلئے فنڈز جاری
فنانس ڈیپارٹمنٹ نے آفٹر نون سکولوں میں ترقیاتی کاموں کےلئے فنڈز جاری کردئیے ۔
تفصیل کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ سکولز کی ڈیمانڈ پر دوپہر کے اسکولوں کے پروگرام (پرائمری اسکولوں کی اپ گریڈیشن)” کے عنوان سے پروگرام کے لیے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کےلئے 24 کروڑ سے زائد رقم جاری کردی۔
جاری مراسلے کے مطابق رحیم یار خان کیلئے 304، لیہ کیلئے 241 اور بہاولنگر کیلئے 158 ملین روپے دیے گئے۔
ملتان کیلئے 89 بلین، فیصل آباد کیلئے57 ملین اور گجرانوالہ کیلئے 40 بلین مقرر کیے گئے ۔
چنیوٹ، سرگودھا اور حافظہ آباد کیلئے 55 ملین کا بجٹ جاری کیا گیا ہے۔ جھنگ کیلئے 57، قصور 42 اور جہلم کیلئے 43 ملین کا بجٹ جاری کیا۔
مذکورہ فنڈز رواں ہفتے ایجوکیشن اتھارٹیز کے اکاونٹ میں منتقل کر دیئے جائیں گے، مراسلے میں کہاگیاہے کہ جاری کردہ بجٹ سکینڈ شفٹ سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہوں اور ترقیاتی کاموں پر بھی خرچ کیا جا سکتا ہے ۔