Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : انسٹی ٹیوٹ آف فزکس میں سیمینار کا انعقاد

ڈین فیکلٹی آف سائنس، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فزکس بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید احمدکی زیر سرپرستی سنٹرل سپیریئر سروسز(سی ایس ایس) سے متعلق ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جس کے مرکزی مقررین سامیہ سلیم اور ل محمد حسیب تھے۔

سامیہ سلیم زکریا یونیورسٹی سے بی ایس مکمل کرنے کے بعد سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے پولیس فورس میں شامل ہوئیں جبکہ محمد حسیب سی ایس ایس 2024 اور ایف پی ایس سی اور پی پی ایس سی کے امتحانات دینے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

طلباء نے سیمینار ہال میں مقررین کی معلوماتی تقریر سنی۔ تقریر کے اختتام پر طلباء نے مقررین سے سی ایس ایس امتحان سے متعلق سوالات پوچھے۔

سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر جاوید احمد نے طلباء کے لیے ایک حوصلہ افزا تقریر کی، انہوں نے طلباء کو سی ایس ایس اور دیگر امتحانات کے لیے محنت اور لگن سے تیاری کرنے کی ترغیب دی۔

ڈاکٹر جاوید احمد نے طلباء کے روشن مستقبل کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی، انہوں کہا کہ کسی بھی قسم کے سول سروسز یا دیگر امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے سخت محنت اور مستقل مزاجی ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ محنت، لگن، اور عزم کے ساتھ کوئی بھی مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر جاوید احمد نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے خوابوں کی پیروی کریں، ہر مشکل کو چیلنج سمجھ کر اس کا سامنا کریں اور اپنے علم و مہارت کو بہتر بنانے کے لئے مسلسل کوشش کرتے رہیں۔

ان کی حوصلہ افزائی نے طلباء کو مستقبل کی راہوں پر پورے اعتماد اور تیاری کے ساتھ آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button