Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کی ٹیم کا کورٹیوا ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر رینالہ خورد اوکاڑہ کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے فیکلٹی ممبران نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) کی قیادت میں کورٹیوا ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر رینالہ خورد اوکاڑہ کا دورہ کیا۔

جس میں دو طرفہ جوائنٹ ریسرچ اور باہمی تعاون کے ساتھ زراعت کے مختلف مسائل کو حل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی مسائل مثلاً فال آرمی ورم، بورر اور دیگر بیماریوں پر جلد قابو پایا جا سکتا ہے، اور اس بات کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون ٹیکنالوجی کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس طرح کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جدید زرعی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کورٹیوا ایگریکلچر کی ٹیم کو سراہا کہ وہ پاکستان کی زرعی معیشت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔مزید اس بات کو واضح کیا کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں لوکل انوویشن کو اپنی پروڈکٹس لائن میں جگہ دیں اسی میں پاکستان کا فائدہ ہے۔

اس موقع پر زرعی جامعہ ملتان کی فیکلٹی سے پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ڈین کلیہ زراعت،فیسر ڈاکٹر حماد ندیم ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ بریڈنگ اینڈ بائیو ٹیکنالوجی،ڈاکٹر عابد حسین،ڈاکٹر آصف شہزاد،ڈاکٹر فواد احمد ظفر، کورٹیوا ایگریکلچر سے طلال حکیم،رشید احمد ایگزیکٹو ڈائریکٹر ‏کراپ لائف ایسوسی ایشن پاکستان، اخلاق احمد موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button