Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

وزیراعظم گرین یوتھ موومنٹ فارسٹری کلب کا افتتاح

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان فیکلٹی آف فارمیسی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مالی معاونت سے وزیراعظم گرین یوتھ موومنٹ فارسٹری کلب کا افتتاح کیاگیا۔

اس موقعہ پر جی وائی ایم پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد فواد رسول نے کلب کے بارے میں اور اس کے عزائم کے بارے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو بریفنگ دی ۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، چیئرمین شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر اور اساتذہ اور طلباء طالبات بھی موجود تھے۔

کلب کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر انیس نے فیکلٹی آف فارمیسی اور شعبہ سیاسیات کے طلباء طالبات کا تعارف کروایا، اور بتایا کہ ہم ’’اڈاپٹ اے ٹری‘‘ پروگرام شروع کررہے ہیں، اور اس میں یونیورسٹی سٹوڈنٹس ایک پودا لینے اور اس کی دیکھ بھال کے ذمہ دار بھی ہوں گے۔

آخر میں کیک کاٹا گیا، اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ، چیئرمین شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ، ڈائریکٹر آربوریکلچر پروفیسر ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ، اساتذہ اور طلباء طالبات نے پودے لگائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کلب کے ارکان کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، اور درخت لگانے اور اڈاپٹ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈائریکٹر آربوریکلچر پروفیسر ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ نے پاکستان میں جنگلات کی کمی کو پورا کرنے اور درخت لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button