Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان، گورنمنٹ کالج وہاڑی کی طالبہ 1083 نمبر لیکر ٹاپ پر رہی

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ، کامیابی کا تناسب 74.19فیصد رہا ۔

کل 63ہزار 8سو 46امیدواروں نے شرکت کی، جس میں 47ہزار 3سو 66امیدوار ان کامیاب ہوئے۔

گذشتہ روز چئیرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم،سیکرٹری خرم قریشی اور کنٹرولر امتحانات محمد حامد سعید نے آن لائن بٹن دبا کر نتائج جاری کیے۔

پری میڈیکل گروپ می ں 20ہزار 6سو 82ریگولر امیدواران نے شرکت کی، جس میں سے 18ہزار 61 امیدوار ان کامیاب ہوئے ،کامیابی کا تناسب 87.33 فیصد رہا۔

21ہزار 4سو 87 پرائیویٹ امیدواران نے شرکت کی، جس میں 18ہزار 5سو 87کامیاب ہوئے۔

کامیابی کاتناسب 86.61 فیصد رہا 6ہزار 7سو 47 طلباء نے اے پلس گریڈ حاصل کیا۔

پری انجنیرنگ گروپ میں کل 14ہزار 1سو 47 امیدواران نے شرکت کی ، جس میں سے 11ہزار 2سو 37کامیاب ہوئے، 79.13فیصد کامیابی کی شرح رہی ۔

جنرل سائنس گروپ میں 25ہزار5سو چار امیدواران نے شرکت کی، جس میں سے 13ہزار 2سو 76امیدواران کامیاب رہے، کامیابی کا تناسب 52.16فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں۔
انٹرکے امتحانات میں وہاڑی کے طلباء کی شاندار کاکردگی

دریں اثنا اطلاع کے مطابق گورنمنٹ کالج وہاڑی کی عائشہ صدیقہ 1083نمبر لیکر پہلے نمبر پر رہیں ، پنجاب گرلز کالج لودھراں کی ماہ نور عباس 1082نمبر لیکر دوسرے، پنجاب گرلز کالج وہاڑی کی اسماویہ اسد 1081نمبر کے ساتھ تیسرے اسی کالج کی حفصہ مناہل 1080نمبرلیکر چوتھےنمبر جبکہ ایلیزیم پبلک سکول لودھراں کی عائشہ بشارت 1080 نمبر لیکر 5ویں نمبر رہیں ۔

یہ بھی پڑھیں۔
انٹر کے امتحانات کا کامیاب انعقاد ایک ٹیم ورک کا نتیجہ قرار

انٹر امتحان کے دوران مختلف سنٹرز سے 7طلباء کے خلاف کیسز رجسٹرڈ ہوئے، جس میں سے 2 کو ثبوت ہونے کی وجہ سے سزا سنائی گئی، جبکہ 5 کے خلاف ثبوت نا کافی ہونے کی وجہ سے کیسز ختم کردئیے گئے ۔

امتحانات کے لئے ملتان،خانیوال،لودہراں اور وہاڑی میں 234سنٹر ز بنائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔
مہنگائی ہوگئی ، تعلیمی بورڈ ملتان کے حکام فیسوں میں اضافے کی جواز تراشنے لگے

پنجاب بورڈز آف چئیرمین کمیٹی کی جانب سے پیپرز کی چیکنگ کے لئے پرائیوٹ اداروں کے استاتذہ کی خدمات لینے پر پابندی لگنے کی وجہ سے سرکاری کالجز اور ہائرسکینڈری سکول کے ایس ایس ٹی نے پیپرز مارکنگ کی، جس کی وجہ سے پرائیویٹ استاتذہ کا عمل دخل نتائج مرتب کرنے میں ختم ہوگیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button