آئی ایس پی میں محفل ذکر رحمت اللعالمین کا انعقاد
انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے خصوصی تقریب محفل ذکر رحمت اللعالمین کا انعقاد جناح آڈیٹوریم میں کیا گیا ۔
جس میں طلبا وطالبات نے ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، جبکہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی ثاقب نذیر ، پروریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حیات اعوان ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ سید فرحان گیلانی ،ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر زاہد چوہان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریکٹر سیکرٹریٹ رانا عابد حسین، سربراہ فائن آرٹس نذر عباس ، کنٹرولر امتحانات فاروق چوہدری ، سربراہ شعبہ سول انجینئرنگ ڈاکٹر خرم شہزاد ، ٹرینر میڈم صائمہ علی ، ڈاکٹر محمد صدیق سیالوی ، سید افتخار گیلانی ، ڈاکٹر معاویہ جالندھری ، ڈاکٹر فیاض احمد فاروق ، ڈاکٹر سید عثمان گیلانی ، محسن شیر ، شعیب حمیدحزیفہ اکبر دھریجہ ودیگر اساتذہ شریک تھے ۔
حافظ محمد رضوان یسین نے دعا کرائی، جبکہ نظامت سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری محمد عبداللہ نے سر انجام دیئے ۔
معروف ثنا خواں حافظ حیدر علی سعیدی ، رانا عابد حسین ، علیم انصاری ، طہ فخرالدین ، محمد عثمان ، آکاش ، فیض رسول ، افتخار، عروج زینب ، اقرا کلو و دیگر طلباء وطالبات نے ہدیہ نعت پیش کیا ، جبکہ آرگنائزنگ ٹیم میں سی بی ایس کے ممبران شامل تھے ۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ثاقب نذیر اور پروریکٹر آئی ایس پی پروفیسر ڈاکٹر حیات اعوان کا کہنا تھا کہ ذکر رسول کی محافل باعث اجرو ثواب اور سعادت مندی کا ذریعہ ہیں ۔
اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم کو رحمت اللعالمین بناکر مبعوث فرمایا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے پیاری نبی کی پیاری تعلیمات پر عمل پیرا ہوں، اور انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب میں اس طرح کی بابرکت محافل باسعادت تقاریب کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا ۔