جامعہ زکریا : شعبہ فارمیسی کے سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر محبوب ربانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان شعبہ فارمیسی کے سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر محبوب ربانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا۔
تعزیتی ریفرنس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کی، جبکہ اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد،ڈاکٹر فیصل عثمان ، ڈاکٹر بشری ناسر ، ڈاکٹت فرقان محمد اقبال، ڈاکٹر خضر عباس ، ڈاکٹر عبدالمجید، ڈاکٹر فاطمہ ثاقب، ڈاکٹر ماجد عزیز، ڈاکٹر عامر جلیل، ڈاکٹر فرحان صدیقی، ڈاکٹر وسیم اشرف، ڈاکٹر زکریا سلیم، جہانزیب مدثر ، ڈاکٹر عامر اسماعیل، ڈاکٹر خرم افضل سمیت فیکلٹی ممبران و سٹاف اور طلباء طالبات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور ڈاکٹر محمد عزیر نے پروفیسر ڈاکٹر محبوب ربانی کی یونیورسٹی اور شعبہ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ، اور کہاکہ ڈاکٹر محبوب ربانی انتہائی ایماندار اور نیک استاد تھے۔ جن کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیاجاتا رہے گا۔
تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر مرحوم کے بلند درجات کے لیے ڈاکٹر حافظ عبدالخالق نے دعا کرائی۔
ریفرنس میں مرحوم ڈاکٹر محبوب ربانی کے بیٹے اور بیٹی نے بھی شرکت کی۔