ویمن یونیورسٹی انٹرنیشنل کانفرنس کا دوسرا روز، صوفی نائٹ کا انعقاد
ویمن یونیورسٹی میں جاری تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے دوسرے روز شرکا نے مقالے پیش کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں۔
"پائیدار ترقی میں کیمسٹری اور دیگر سائنسز کا کردار‘‘ تین روزہ کانفرنس شروع ہوگئی
ترجمان کے مطابق گزشتہ روز محقیقن نے اپنے ریسرچ پیپر پڑھے، جن میں کہا گیا کہ فضلے کو کارآمد اشیاء میں تبدیل کرنا اور ری سائیکلنگ ایک ابھرتی ہوئی صنعت ہے۔
کوڑا کرکٹ کو دوبارہ قابل استعمال بنانا ایک جادوئی عمل ہے۔اسے سائنس اور آرٹ کا بھی عمل قرار دیا جا سکتا ہے۔
کاروباری ادارے اس شعبے میں کام کریں قابل تجدید معیشت کو فروغ دینا نہ صرف پائیدار ترقی کا اہم تقاضہ ہے، بلکہ یہ لوگوں کے رہائشی ماحول کو مزید بہتر بنا سکتا ہے، اور حقیقی معنوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو عوامی خوشحالی کے لیے استعمال کرنے کا ضامن ہے ۔
اس کانفرنس کی فوکل پرسن ڈاکٹر سارہ مصدق اور ڈاکٹر سدرہ ہیں۔
آج کانفرنس کا آخری دن ہوگا۔
دریں اثنا کانفرنس کے شرکا کےلئے صوفی نائٹ کا اہتمام کیاگیا ،جس میں راحت ملتانی کھر نے پرفارم کیا تقریب میں اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی ۔