Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی ملتان : ایف آر سی جمع نہ کرانےوالے افسروں کی شامت آگئی

فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والے زکریا یونیورسٹی کے 50سے زائد افسروں کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ حتمی مراسلہ جاری کردیاگیا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ایف آر سی جمع نہ کرانے پر زکریا یونیورسٹی کے 14 سو سے زائد ملازمین کی تنخواہیں روک لی گئیں
بتایاگیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی نے تمام ملازمین کو اپنے ایف آر سی جمع کرانے کاحکم دیا تھا ، مگر دو ماہ گزرنے کے باوجود بہت سے افراد نے سرٹیفکیٹ جمع نہ کرایا ، جس پر چھوٹے ملازمین کی تنخواہیں بند کردی گئیں تھی، جو مشروط پر جاری کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
اور تنخواہیں جاری ہوگئیں
اب یونیورسٹی نے گریڈ 17 سے لیکر 21 تک افسروں کی فہرست جاری کردی ہے، اور ان کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ایف آر سی جمع کرائیں ، 25 دسمبر تک جمع نہ کرانے والوں کی تنخواہیں بند کردی جائیں گی ۔




















