وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی کی خواجہ فرید یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس کی صدارت
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے فزیکل سائنسز و انجینئرنگ کے اختتامی سیشن کی صدارت کی۔
کانفرنس میں 47 ممالک کے 500 سے زائد قومی و بین الاقوامی ماہرین نے 273 ریسرچ آرٹیکلز پیش کئے۔
اس موقع پر مختلف جامعات سے منسلک پروفیسرز اور سائنسدان موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے طالب علموں کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد کو پاکستان جیسے ترقی پزیر ممالک کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔
انہوں نے کہا اس سے طلبا و طالبات کو تعلیم کے ساتھ عملی اقدامات کی بھی ترغیب ملتی ہے تاکہ وہ معاشرے کے کار آمد شہری بن کر ملکی ترقی میں اپنا کردار اداکرسکیں۔
انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔
آخر میں وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی نے پوسٹر پریزینٹیشن، پیپر پریزینٹیشن اور دیگر مختلف ایونٹس میں پوزیشن حاصل کرنے والے ریسرچرز میں شیلڈز اور سرٹیفکٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔