زکریا یونیورسٹی کے الیکٹریشن نے بھائی کی اراضی پر قبضہ کرلیا، مقدمہ درج ، گرفتاری کےلئے چھاپے
زکریا یونیورسٹی کے الیکٹریشن محمد اعجاز احمد جس کو یونیورسٹی میں ڈومیسٹک میٹرز کی ریڈنگ کی ذمے داری بھی دی گئی ہے کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے اوررقم انٹھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق محمد اعجاز کے سگے بھائی محمد رمضان نے موقف اختیار کیا ہے کہ اعجاز احمد نے کاروبار کے لئے رقم مانگی ، صلہ رحمی کرتے ہوئے اپنے دو پلاٹ چارچا ر مرلے اور نقد رقم گواہوں کے روبرو ادا کی ، جس کی کل مالیت 4لاکھ 12ہزارروپے تھی ۔
مقررہ عرصہ گزرنے کے بعد جب میں نے اپنی رقم کا تقاضہ کیا تو لیت ولعل سے کام لیتا رہا اب زور دیا تو انہوں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں، جبکہ میری اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے رقم دینے کے مکمل انکاری ہوگیا ۔
میری پولیس حکام سے درخواست ہے کہ میرا رقبہ رقم واپس دلائی جائے ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپے مار رہے ہیں، یونیورسٹی حکام کی طرف سے کسی دباو کا سامنا نہیں ہے ۔