ویمن یونیورسٹی ملتان اور مشتاق احمد گورمانی فاؤنڈیشن کے مابین ایم او یو پر دستخط
ویمن یونیورسٹی ملتان اور مشتاق احمد گورمانی فاؤنڈیشن کے مابین ایم او یو پر دستخط ہوگئے ۔
اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا، معاہدے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور شمیم احمد خان (سیکرٹری مشتاق احمد گورمانی) نے دستخط کیے۔
ایم او یو کے تحت ویمن یونیورسٹی ملتان اور گورمانی فاؤنڈیشن یونیورسٹی کی طالبات کو سکالرشپ کے مواقع فراہم کریں گے۔
اس شراکت داری کے تحت وہ طالبات جو بی ایس کمپیوٹر سائنسز، بی ایس کیمسٹری، بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈی فارمیسی سمیت 5 سال کے پروگراموں میں داخلہ لیں گی ، گورمانی فاؤنڈیشن پانچ طالبات کو اسکالرشپ فراہم کرے گی جس میں ٹیوشن فیس، بورڈنگ کے اخراجات شامل ہوں گے۔
اس اسکالرشپ پروگرام کا مقصد ایسے خاندانوں کے شاندار طلباء کو مواقع فراہم کرنا ہے، جو اعلیٰ تعلیم کے متحمل نہیں ہیں ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے گورمانی فاؤنڈیشن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جنوبی پنجاب کی اس یونیورسٹی کا انتخاب کیا، جس کے دور رس نتائج بر آمد ہوں گے ۔
انہوں نے کہ یونیورسٹی نے ہر شعبہ میں میرٹ کو اساس بنایا ہے ، سکالر شپ بھی میرٹ پر دئے جائیں گے۔
تقریب میں سیشن فال 2022 کی 5 طالبات کو سکالر شپ بھی دئے گئے۔
اس ایم او یو کے فوکل پرسن ڈاکٹر مصباح مرزا اور سندس ہاشمی(اسسٹنٹ رجسٹرار) تھی، جبکہ دیگر عہدیداروں میں محمد شعیب (پروجیکٹ منیجر)، منصور خان (انچارج سکالرشپ گرومانی فاؤنڈیشن) اور سجاد حسین (ایڈمن آفیسر) شامل تھے۔