ملتان اے ایف ایل تربیتی کیمپ دس جولائی سے لگایا جائے گا۔ اکمل وینس
اے ایف ایل ملتان ڈویژن کا ایک اجلاس زیر صدارت محمد اکمل وینس صدر اے ایف ایل ملتان ڈویژن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں مصدق حنیف سیکرٹری اے ایف ایل ملتان ڈویژن. قیصر جاوید چیف کوچ ملتان. محمد شاہد. محمد حسن جمیل. اور افتخار ٹھاکر نے شرکت کی۔
اجلاس میں مختلف پروگراموں کی منظوری دیدی گئی. جس کے مطابق اے ایف ایل نیشنل چیمپئن شپ کے سلسلہ میں ملتان کے کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپ دس جولائی سے شروع ہو گا جس میں شمولیت کرنے والے تمام کھلاڑی قیصر جاوید چیف کوچ ملتان اے ایف ایل کو رپورٹ کریں گے۔
اگست میں ساؤتھ پنجاب اے ایف ایل چیمپئن شپ منعقد کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اس چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلے میں مبارز حسن. محمد باسط اور مصدق حنیف پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ مختلف شہروں میں ہونے والے اس چیمپئن شپ کے میچز کے انعقاد کے لیے اقدامات کریں گے۔
اجلاس میں ماہ ستمبر میں اے ایف ایل انٹر سکول ٹورنامنٹ کرانے کی منظوری دی گئی.اس ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں عارف جاوید، راؤ عمر حیات، محمد شریف اور محمد ساجد شاہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محبوب اقبال کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کی وجہ سے جس پر ان کو بار بار منع بھی کیا گیا لیکن وہ باز نہ آئے جس پر اے ایف ایل ملتان ڈویژن کی طرف سے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے. اس دوران ان کا اے ایف ایل پاکستان کے ساتھ کسی قسم کا تعلق نہ ہوگا اور نہ ہی وہ کہیں اے ایف ایل کا نام استعمال کر سکیں گے اس سلسلہ میں وی اپنی پابندی کے خلاف ساؤتھ پنجاب اے ایف ایل ایسوسی ایشن کو پندرہ دن کے اندر اپیل کرسکتے ہیں۔
دریں اثناء محمد جمیل کامران صدر ساؤتھ پنجاب اے ایف ایل ایسوسی ایشن نے محمد اکمل وینس صدر ملتان ڈویژن اے ایف ایل سے خصوصی ملاقات کی. اس ملاقات کے دوران ساؤتھ پنجاب ایسوسی ایشن کی تنظیم سازی اور مستقبل میں ہونے والے مقابلہ جات کے سلسلہ میں خصوصی مشاورت کی گئی۔