زکریا یونیورسٹی میں چور سرگرم، ملازمین لٹ گئے
زکریا یونیورسٹی کی رہائشی کالونی چوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
مسلح افراد زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز کو قید کرکے ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے
ڈپٹی رجسٹرار لیگل سیل غلام محی الدین کے گھر سے 5تولہ سونا اور نقدی اٹھا لی گئی ، راشد شاہ ایگریکلچر کالج کے گھر سے قیمتی موبائل فون اور نقدی چرالی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں۔
چوروں نے زکریا یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار لیگل کے گھر کا صفایا کردیا
آصف رضا میر کے گھر سات تولہ چوری کیا گیا، راجہ شہزاد کے گھر سے چھ تولے سونا اور نقدی لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے چور سیکورٹی گارڈ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
رانا عرفان کے گھر سے دو تولہ ، جبکہ سابق سیکورٹی آفیسر خلیل کھور کے گھر سے 15 تولہ سونا چوری کرلیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ساری چوریاں ایک ہی طرح طریقہ واردات سے کی گئیں ، گھر سے صرف سونا ، موبائل اور نقدی لی گئی، خدشات ہیں کہ یہ کام گھروں میں کام کرنےو الی نوکرانیوں کے گروپ کا ہوسکتا ہے، جن پر پہلے بھی چوری کے الزامات سامنے آئے تھے، مگر بعض اساتذہ کی سپورٹ اور ضمانت کی وجہ سے پولیس نے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی تھی، مگر ان حالات میں کوئی بھی شخص اپنے گھر کوا ب خالی چھوڑنے کو تیار نہیں ہے۔
انہوں نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں، اور سیکورٹی کا انتظامات بہتر بنائیں ۔