Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی افسروں کا اساتذہ پر ظلم، اعلیٰ حکام کا نوٹس
محکمہ سکولز کے افسروں کی غفلت کی وجہ سے اساتذہ کی ترقیاں تعطل کا شکار ہیں، اعداد شمار کے مطابق پنجاب میں 16ہزار 70 اساتذہ کی اے سی آر تعطل کا شکار ہیں ۔
پنجاب بھر میں تین لاکھ 60 ہزار477 اساتذہ نے اپنی اے سی آر جمع کرائیں، جس میں بار بار تنبیی کے باوجود تین لاکھ 44 ہزار407 اساتذہ کی اے سی آر لکھی جاسکیں ہیں، جبکہ 16ہزار ابھی بھی دفتر ی فائلوں میں گم ہیں۔
اس وقت بہاولپور میں 546، ڈی جی خان میں 466 فیصل آباد میں 898، گوجرانوالہ میں 686، قصور میں 416 ،لاہور میں 933، ملتان میں 621، اوکاڑہ کی 552، سرگودھا کی 701، اور پنڈی کی 798 اساتذہ کی اے سی آر تعطل کا شکار ہیں ۔
جن پر ڈی پی آئی سکولز نے تمام اضلاع کے سی ای او ز اور ڈی ای او ز سکینڈری کو لاہور طلب کرلیا ہے، اور ان کو تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔