جامعہ زکریا : شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گلوبل الائنس فار امپروڈ نیوٹریشن کے مابین ایم او یو سائن
بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گلوبل الائنس فار امپروڈ نیوٹریشن کے مابین ایم او یو سائن کیا گیا۔
ایم او یو سائن کرنے کی تقریب وائس چانسلر آفس میں منعقد ہوئی، جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور گلوبل الائنس کی جانب سے ڈائریکٹر فرح ناز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر شیخ ، سید قیصر سعید، میڈم منزہ و دیگر موجود تھے۔
اس ایم او یو کے تحت گلوبل الائنس فار امپروڈ نیوٹریشن شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ڈیڑھ ملین کی ریسرچ گرانٹ جاری کرے گا ، جس کا مقصد ملک میں اگائی جانے والی زنک گندم کے بیج کی غذائیت کا جائزہ لینا ہے۔
ڈائریکٹر فرح ناز نے اس موقع پر وائس چانسلر کو بتایا کہ پیداواری اعتبار سے زنک گندم کے بیج کی قسم اکبر 2019 نے کسانوں میں خوب پذیرائی حاصل کی ہے، جبکہ اس کی غذائیت صلاحیت اور زنک کی جسمانی کمی کو پورا کرنے کی اہلیت پر ریسرچ ہونا باقی ہے ۔
وائس چانسلر نے ایم او یو سائن ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ، اور توقع ظاہر کی کہ اس مفاہمتی یادداشت کی مدد سے ریسرچ کے میدان میں نئی جہت متعارف کرانے میں آسانی پیدا ہوگی ۔
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہونے والی اس تحقیق کو ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر سرپرستی کررہے ہیں، اور اسی شعبہ کے پروفیسر ڈاکٹر طارق اسماعیل اس ریسرچ کے پرنسپل انویسٹی گیٹر ہیں۔