چیئرمین اور کنٹرولر امتحانات ملتان بورڈ کے لئے بری خبر
امتحانات میں بدانتظامی ، تعلیمی بورڈ ملتان کے چیئرمین اور کنٹرولر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ، 48 گھنٹے میں نوٹیفکیشن ہونے کا امکان
تفصیل کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں بدانتظامی پر تعلیمی بورڈ کے چیئرمین اور کنٹرولر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے بدھلہ سنت سکول میں ہونے والے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی عندیہ یا ہے ۔
اس سکول میں سپرنٹنڈنٹ نے مطالعہ پاکستان کے پرچے کے بجائے اردو کا پرچہ تقسیم کردیا تھا، جس سے اردو کا پرچہ آوٹ ہوگیا اور بورڈ حکام کو پیپر دوبارہ سے تیار کرنا پڑا۔
بورڈ حکام نے اس سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی بھی مکمل نہیں کی، جس پر ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن 48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔
ابتدائی طور پر بورڈ حکام کو اس فیصلہ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔