سی او او ٹیوٹا کا ملتان کے تعلیمی اداروں کا دورہ
چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا پنجاب احمد خاور شہزاد نے ریجنل ڈائریکٹر ساؤتھ زون پنجاب انجینئر قاضی اسد، ڈسڑکٹ ڈائریکٹر ٹیوٹا عائشہ رحمان،زونل پلیسمنٹ آفیسر ٹیوٹا ساؤتھ حیدر زیدی کے ہمراہ 2023 گورئمنٹ کالج ووکیشنل انسیٹیوٹ برائے خواتین جے بلاک فیز 2شاہ رکن عالم کالونی ملتان اور گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسیٹیوٹ خانیوال روڈ میں جاری سکلز کیمپ میں جاری بیوٹیشن اور ٹیلرنگ کی کلاس، کمپیوٹر گرافکس پر مشتمل 2 کلاسز، آٹو الیکٹریشن پر مشتمل دو کلاسز کا انسپکشن وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ طلباء وطالبات کو فنی تعلیم دینے کیلئے ملک بھر میں مشہور ہے، جہاں پر ہر سال بچوں کو فنی تعلیم دیکر ملک کا بہترین شہری بنانے کیلئے ماہر اساتذہ کی زیرنگرانی تیار کیاجاتا ہے ہیں جو کہ دنیا بھر میں اپنے ہنر سے ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں۔
ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو ہنر سے آراستہ کریں اور انہیں اس قابل بنائیں کہ وہ اندرون اور بیرونے ممالک میں اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دینے کے قابل ہوسکیں۔
انہوں نے آٹو الیکٹریشن کے شاہد جاوید کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور کمپیوٹر گرافکس کی ٹیچر رابعہ جاوید کی خدمات کو بھی سراہا۔
اس موقع پر پرنسپل عابدہ رائے،پرنسپل سید گلزار حسین کاظمی نے کالجز میں جاری ٹریننگ کلاس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ریجنل ڈائریکٹر ساؤتھ زون پنجاب انجینئر قاضی اسد اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ٹیوٹا ملتان عائشہ رحمان کہاکہ موجودہ حالات میں بچے قابل اساتذہ سے ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کرکے ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ، جس پر قابل فخر اساتذہ اور طلباء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔