وزیر خزانہ نے پینشنرز کے منہ سے نوالہ چھینے کی کوشش کی: رانا ولایت
ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری رانا ولایت علی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پینشن میں پانچ اصلاحات کا ذکر کرکے پینشنرز منہ کا نوالہ چھین لینے کی بات کرکے پاکستان کے وفاقی اور صوبائی ملازمین کے مستقبل کے بارے بہت سارے سوالات کھڑے کردیئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پینشن کے حوالے سے کیے جانیوالے اضافہ کے اقدامات انتہائی خطرناک ہیں۔ حکومت پینشن میں اضافہ کرتی تھی صرف میڈیکل الاؤنس پر اطلاق نہیں ہوتا تھا آئندہ پینشن میں بنیادی پینشن پر ہوا کرے گا۔
پینشنرز کے الاؤنسز اور پینشن میں کیے گیے اضافہ کی رقم پر نہیں ہوگا۔
انہوں نے حکومت کے سرکاری ملازمین کے ساتھ کیے گیے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے بزرگ پینشنرز کی گردنوں پر خنجر چلانے کا فیصلہ کرکے بوڑھے معذور اور بے سہارا پینشنرز کی بددعائیں لی ہیں، جس کا حساب انہیں دینا پڑے گا۔