میپکو ملازمین کے بچوں میں کمپیوٹر سرٹیفیکیٹس کی تقسیم
واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی سکیرٹری جنرل خورشید احمد خان اور جنرل منیجر میپکو انجینئر ناصر ایاز گورمانی نے کہا کہ بختاور لیبر ہال میں قائم کمپیوٹر سنٹر واپڈا ایمپلائز کے بچوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے، یہاں پر مفت کمپیوٹر کورس سیکھائے جاتے ہیں ۔جسکی وجہ سے یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء طالبات اب بہترین روزگار کما رہیں ہیں، اور پاکستان اور میپکو کا نام روشن کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کمپیوٹر سنٹر میں تقیسم انعامات اور اسناد کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر ریجنل سیکرٹری محمود امجد اور ریجنل وائس چیئرمین چوہدری محمد خالد نے کہا کہ ہاہیڈرو یونین کی جانب سے پورے پاکستان میں کمپیوٹر سنٹر قائم ہیں، جس سے ہزاروں طلباء و طالبات مستفید ہو رہے ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا رول ادا کر رہے ہیں۔
زونل چیرمین چوہدری راشد یامین اور زونل سکیرٹری ملک تنویر،وائس چیئرمین چوہدری الیاس سندھو نے کہا کہ ہائیڈرو یونین مرکزی سیکٹری جنرل خورشید احمد خان کی قیادت میں اپنے ورکرز کے ساتھ ساتھ انکے بچوں کیلیے بھی بہت سے اقدامات کر رہی ہے، یہی وجہ ہے خورشید خان مزدوروں کے دلوں میں راج کرتے ہیں ۔
تقریب میں جی ایم ناصر ایاز گورمانی،خورشید خان، محمود امجد،شکیل بلوچ،چوہدری خالد،یونس خان،مہر الطاف بہار، قور پرنسپل ذیشان احمد، نے پوزیشن لینے والے طلباء طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔
تقریب میں زونل چیرمین چوہدری راشد یامین، سکیرٹری ملک تنویر الیاس سندھو، شبیر گجر،یونس خان، عاطف زیدی،چوہدری اظہر، رانا مظہر لطیف، رانا خضر حیات،چوہدری سلیم، عشرت علوی ودیگر شریک ہیں ۔