Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان میں یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب

تعلیمی بورڈ ملتان میں ”پاکستان کی 76 ویں یوم آزادی“ کے سلسلہ میں تقریب زیر صدارت حافظ محمد قاسم،چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان، مہمان خصوصی خُرم شہزاد قریشی، سیکرٹری بورڈ منعقد ہوئی۔

جس میں بورڈ آفیسران، عبدالرؤف کھوکھر، قاضی مُجیب الرحمٰن، ڈاکٹر حافظ فدا حسین، محمد الیاس صدیقی، ڈاکٹر علی رضا، ناصر حسین شمسی،،محمد منور پاشا، عبدالغفار فریدی، محمد اسلم بُھٹہ، محمد یامین، محمد افضال،ملک نثار احمد، صدر، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن، بورڈ ملازمین اور ان کے بچوں نے شرکت کی، پرچم کشائی کے بعد چیئرمین،سیکرٹری بورڈ نے شجر کاری کے حوالہ سے پودا لگایا۔

چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ نے یوم آزادی کے حوالہ سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو پاکستان کے حصول کیلئے اپنے آباؤ اجداد کی طرف سے دی گئی جانی و مالی قربانیوں اور مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح کی قائدانہ شخصیت کے بارے میں بتائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button