Breaking NewsEducationتازہ ترین
نہم جماعت کے نتائج کا اعلان 22 اگست کو ہوگا
پی بی سی سی نے نیا شیڈول جاری کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے نیا شیڈول جاری کردیا ،جس کے مطابق کلاس نہم کا رزلٹ اب 22 اگست کو جاری ہو گا، جبکہ کلاس دہم امتحانات یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے۔
تمام اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کلاس دہم /نہم کے سلیبس کو جلد از جلد مکمل کروائیں، کیونکہ قریبا ساڑھے 6 ماہ بعد امتحان شروع ہو گا۔