ن لیگ کےلئے رائے عامہ ہموار کرنے کےلئے ممکنہ امیدوار پنجاب حکومت کی چھتری تلے آگئے
پنجاب حکومت نے ن لیگ کے ممکنہ امیدواروں کو تعلیمی اداروں میں جاکر لیکچر دینے کےلئے سیمینار منعقد کرانے کی ہدایت کردی ۔
پنجاب حکومت نے آئندہ الیکشن میں ایک سیاسی جماعت کے لئے راہ ہموار کرنے کےلئے کمپین کا موقع دیا ہے تاکی ا س کےلئے رائے عامہ ہموار کی جاسکے۔
جس کےلئے تمام سرکاری کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کالجز میں سیمینار کا انعقاد کریں، اور ان میں ن لیگ کے ممکنہ امیدواروں کو بطور سپیکر بلایا جائے۔
ملتان کے ڈویژن کے 27 کالجز میں سیمینار کے احکامات کے ساتھ ان ممکنہ امیدواروں کے نام بھی ارسال کردئے گئے ہیں، جن کو بطور سیپکر بلانا ہے ان میں سعد کانجو،شیخ طارق رشید، عبدالغفار ڈوگر ، سلمان نعیم ، ملک انور، شاہین شفیق، خولہ امجد، شہزاد بھٹہ ، رانا طاہر شبیر ، مجاہد علی شاہ، احمد حسن ڈیہڑ، نغمہ مشتاق لانگ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ اس سلسلے میں دو سیمینار منعقد ہوچکے ہیں، ایک سائنس کالج اور دوسرا اسلامیہ علمدار کالج میں منعقد ہوا ہے، اور۔سیمینار کے آڑ میں پارٹی پوزیشن کو بہتر بنانے کی اجازت دی گئی ہے ۔