ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی چائنا کے درمیان معاہدہ
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی چائنا اور ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے اشتراک سے "آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ لینگویجز سٹڈیز” کے عنوان سے شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان وائس چانسلر ایمرسن ملتان تھے۔
مہمان مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر ہوکائے باو ڈاکٹر کنگ کیانگ اور ڈاکٹر افضال شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی چائنا شامل تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور لینگویجز کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں طلباء کے روشن مستقبل کے حوالے سے انتہائی مفید ہیں، اور آنے والا کل ذبان و ادب اور اور ائی ٹی کے عروج و آگاہی کا دور ہے، اور ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں اس حوالے سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور آئی ٹی سے وابستہ چھ شعبہ جات میں بی ایس چار سالہ پروگرام کا اغاز کیا جا چکا ہے، اور ترقی کا یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے گا۔
اس موقع پر پروفیسر ہوکائے بو ،پروفیسر کنگ کیانگ اور پروفیسر ڈاکٹر افضال نے ریسرچ اینڈ لینگویجز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے طلباء سے اہنے تجربات بیان کیے، اور انکی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عدنان طاہر صدر شعبہ انگریزی نے کانفرس کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔
اس موقع پر ایک ایم او یو بھی سائن جس کے طے دونوں اداروں کے طلباء اور اساتذہ کے تبادلے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔