انجینئرنگ یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس
ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں 16 ویں سینڈیکیٹ کمیٹی کا انعقاد ہوا، اس میٹنگ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ایم این ایس یو ای ٹی ملتان نے صدارت کی۔
اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ محمد خالد علوی، وائس چانسلر پروفیسر آصف علی ایم این ایس یو اے ملتان، پروفیسر ڈاکٹر نوید رمضان یو ای ٹی لاہور، مسٹر شاہ سوار ڈویژنل ڈائریکٹر یو ای ٹی لاہور، مسز سائرہ رضا، مسٹر کامران خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق فانی چیئرمین مطالعہ پاکستان بی زیڈ یو ملتان، کیمیکل انجینئرنگ کے سربراہ انجینئر ڈاکٹر صادق حسین این ایف سی۔آی ٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر صائمہ یسین چیئرپرسن یو ای ٹی لاہور اور رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عاصم عمر ایم این ایس یو ای ٹی ملتان شامل تھے۔
اجلاس میں پی ایچ دی کیلئے ملک سے باہر گئے اساتذہ کرام کی چھٹیوں کی منظوری دی گئی، اور دیگر اہم معاملات پر فیصلے کیے گئے، سینڈیکیٹ کمیٹی کے تمام ممبران نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی یو ای ٹی ملتان کی کامیابی کیلئے کوششوں کو سراہا کہ وہ اتنے کم عرصہ میں یونیورسٹی کو کامیابی کی جانب لے جانے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یوای ٹی ملتان مستقبل کی کامیاب یونیورسٹی ثابت ہوگی، جنوبی پنجاب کے طلباء کو انجینئرنگ کے حوالے سے بہترین ادارہ میسر ہوگیا ہے، آنے والے دنوں میں یہ ادارہ بہترین انجینئر پیدا کرے گا جو اس خطہ کانام روشن کریں گے۔