Breaking NewsEducationتازہ ترین
سعودی عرب نے پاکستانی طلباء کے لیے اضافی مکمل فنڈڈ وظائف کا اعلان کردیا
سعودی عرب نے پاکستانی طلباء کے لیے 100 مکمل فنڈڈ وظائف کا اعلان کیا ہے، یہ پہلے سے پیش کردہ 600 اسکالرشپس کے علاوہ ہوں گے، اس لئے سعودی عرب نے تعداد کو بڑھا کر 700 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اسکالرشپ مختلف تعلیمی سطحوں پر سعودی عرب کی 25 ممتاز یونیورسٹیوں میں پیش کی جائیں گی، جن میں ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی شامل ہیں۔
ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلباء کے ساتھ ساتھ پاکستان میں رہنے والے دونوں ہی درخواست دینے کے اہل ہیں۔
تاہم 75 فیصد وظائف پاکستان میں مقیم طلباء کو دیئے جائیں گے، اور باقی جو پہلے سے سعودی میں ہیں ان کو دیئے جائیں گے۔