میٹرک کے امتحانات کےلئے داخلہ بھجوانے کی آج آخری تاریخ
پنجاب بھر میں میٹرک امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک (جماعت دہم) کے سالانہ امتحانات یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے۔ اس سلسلے میں آج فارم جمع کرانے کا آخری دن ہے۔
تفصیل کے مطابق پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے، جس کیلئے تمام تعلیمی سربراہان کو بروقت شیڈول کے مطابق طلباء و طالبات کے داخلہ فارمز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک (دسویں کلاس ) کے سالانہ امتحانات کا آغاز بیک وقت یکم مارچ 2024 سے ہوگا۔
میٹرک کا امتحان دینے کے خواہشمند طلباء و طالبات سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 12 دسمبر تک، ڈبل فیس کے ساتھ 13 دسمبر سے 25 دسمبر تک اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 26 دسمبر 2023 سے 3 جنوری 2024 تک جمع کروا سکتے ہیں۔
تاہم 3 جنوری 2024 کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔