انٹگریٹڈ پیسٹ مینجمنٹ اینڈ فوڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد
شعبہ فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام انٹگریٹڈ پیسٹ مینجمنٹ اینڈ فوڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ ڈاکٹر محمد عامر اسماعیل اور ڈاکٹر محمد صمیم جاوید نے تمام مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا ۔
پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے بتایا کہ اعلی معیار کی خوراک تیار کرنے کے لیے خوراک کی حفاظت اور آئی پی ایم دونوں کو یکجا کرنا ضروری ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر ریاض ریاض نے اپنے خیالات کا اظہار ان الفاظ سے کیا کہ یہ نظام مختلف حشرات کو بغیر مضر اثرات کے کنٹرول کرتا ہے، مزید کہا کہ خوراک کی تیاری کے دوران کیڑوں اور حشرات کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک موثر نظام ہونا چاہیے، جو خوراک کو محفوظ رکھنے اور لوگوں کو ایسی خوراک مہیا کی جائے، جو ان کی صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہو۔
ڈاکٹر عامر اسماعیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا جب تک حشرات کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا تب تک ہم اپنی خوراک کو لوگوں کے لیے محفوظ نہیں بنا سکتے۔
ڈاکٹر صمیم جاوید نے اپنے نقطہء نظر کو کچھ اس طرح سے پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ادارہ فوڈ اینڈ ڈرگ کے مطابق ہر سال 20 سے 40 فیصد خوراک حشرات کی وجہ سے ضائع ہو جاتی اگر ہم اس کو مناسب طریقے سے محفوط کریں تو خوراک کو ضائع ہونے سے بچا جا سکتا ہے، اور کہا محفوظ خوراک آج کے انسان کی محفوظ زندگی کے لیے بہت ہی اہم ہے۔
ان خیالات کو آگے بڑھاتے ہوئے آئی پی ایم کو کنٹرول کرنے والے ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عمر سلیم چوہری نے تفصیل سے بتایا کہ ہم کن کن طریقوں سے اپنی خوراک کو مختلف حشرات سے محفوظ بنا سکتے ہیں، اور آخر میں طالبات کی رہنمائی فراہم کرتے ہوئے محمد زین العابدین آپریشن مینیجر ساؤتھ پنجاب (اربن پیسٹ منیجمنٹ) نے بتایا کہ کس طرح سے ہم اپنی محفوظ شدہ خوراک کو مختلف طریقوں کا استعمال کر کے اپنی خوراک کو حشرات اور کیڑوں مکوڑوں سے کس طرح محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔