ویمن یونیورسٹی کی 10دس سالہ تقریبات کی تیاریاں شروع کردی گئیں
ترجمان کے مطابق ملتان کی قدیم درس گاہ ویمن یونیورسٹی ملتان کے قیام کو 10سال مکمل ہونے پر تقریبات منعقد کرانے کےلئے تیاریاں شروع کردی گئیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے انتظامی کمیٹی قائم کردی، جس کی فوکل پرسن رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان ہیں، جبکہ ممبران میں ڈاکٹر ملکہ رانی، ڈاکٹر صدف محمود، ڈاکٹر عدیلہ سعید اور ڈاکٹر سارہ مصدق شامل ہیں۔
کمیٹی ایونٹس کے انعقاد اور شرکاء کی شرکت کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے گی، دو روزہ تقریبات جو 3جنوری شروع ہوں گی۔
پہلے روز یونیورسٹی بس سروس صبح 8 بجے طالبات کےلئے شروع کی جائے گی، یہ تقریبات سات بجے تک جاری رہیں گی، جس کےلئے بس سروس بھی دستیاب ہوگی، تاہم طالبات کی شرکت کےلئے ٹکٹس کا ہونا ضروری ہوگا، بغیر ٹکٹ کسی کو تقریب میں شرکت نہیں کرنے دی جائے گی۔
دوسرے روز بھی طالبات کےلئے بس سروس دستیاب ہوگی، تاہم طالبات کے ایونٹس شام چار بجے ختم ہو جائیں گے، دوسرے روز موسیقی اور ورائٹی پروگرام کا بھی انعقاد کیاجائے گا۔