ایمرسن یونیورسٹی انوویشن سنٹر کا آغاز
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں ایمرسن یونیورسٹی انوویشن سنٹر کا آغاز کر دیا گیا، جس کا مقصد جنوبی پنجاب کے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے ہوئے ملک و قوم کے لئے جدید تقاضوں کے مطابق آئی ٹی و سائنسز میں انقلاب برپا کرنا ہے۔
اس کا آغاز یونیورسٹی کے شعبہ آئی ٹی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے پہلے سمسٹر کے طلباء کی بنائے گئے مختلف پروجیکٹس کی نمائش سے ہوا، جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے طلباء کے بنائے گئے پروجیکٹس میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا یہ وہ انقلاب جس کا خواب لے کر میں ایمرسن یونیورسٹی ایا ہوں اور آج ہم نے عملی طور پر اس کا آغاز کر دیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پہلے سمسٹر کے طلباء نے اس قدر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، مستقبل قریب میں ہم اس انوویشن سنٹر کو مزید سہولیات سے آراستہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا دور ہے اور انسان اس سے دنیا بدلنے جا رہا ہے جس ایمرسن کے طلباء بھی اپنا حصہ شامل کریں گے۔
اس موقع پر انہوں نے پروفیسر جاسم شاہ صدر شعبہ آئی ٹی اور پروجیکٹ کوارڈینیٹر مس ثناء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسے ہی پروجیکٹس بنانے کے لئے یونیورسٹی کی طرف سے بھرپور معاونت کا یقین دلایا۔