Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
پنجاب ایجوکیشن انشیٹیو مینجمنٹ اتھارٹی سکولوں میں بچوں کا کوالٹی اشورنس ٹیسٹ لے گی، کیو اے ٹی پانچ مضامین کا لیا جائے گا۔
بتایاگیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن انشیٹیو مینجمنٹ اتھارٹی سکولوں میں کوالٹی اشورنس ٹیسٹ لے گی، سکولوں میں بچوں کا کیو آئی ٹی صرف پانچ مضامین کا لیا جائےگا۔ کوالٹی اشورنس ٹیسٹ تیسری،چوتھی،پانچویں اور چھٹی جماعت کا لیا جائے گا۔
پہلا پیپر 26 فروری کو اردو کا لیا جائے گا جبکہ 27فروری کو انگریزی اور 28 فروری کو حساب کا پیپر ہوگا۔ اسی طرح 29 فروری کو آخری پیپر سائنس اور جنرل نالج کا لیا جائے گا۔
پیماء نے اپنے ماتحت تمام سکولوں کو کیو اے ٹی کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔