ایئر یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا
ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس سٹوڈنٹ افیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری پانچ روزہ سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا ۔
تفصیل کے مطابق سپورٹس فیسٹیول کے آخری روز کرکٹ ، فٹ بال اورٹیبل ٹینس کے فائنل میچز کھیلے گئے ۔کرکٹ کا فائنل میچ پنز کالج لودھراں اورمسلم کالج بلی والا کے مابین کھیلا گیا جو مسلم کالج بلی والا نے جیت لیا ۔
فٹ بال کا فائنل میچ اسپائر کالج اورمسلم کالج بلی والا کے مابین کھیلا گیا جو مسلم کالج بلی والا نے جیت لیا۔
ٹیبل ٹینس کا فائنل میچ کپسز کالج اورایئر یونیورسٹی کے طلبہ کے مابین کھیلا گیا جو کپس کالج نے جیت لیا۔
ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر علی نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء ملک کا مستقبل ہیں ۔ایئر یونیورسٹی نے پہلا ایونٹ انعقاد کیاہے جس میں یونیورسٹیز کے بجائے کالجز کی ٹیموں کو موقع دیاگیا ہے ۔
جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتالوں ویران ہوتے ہیں ۔ کھیل ایک بہترین ورزش ہے جس سے انسان کو مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ مختلف کھیلوں میں باقاعدگی سے مشغول رہنا انسان کو مختلف دائمی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز جنوبی پنجاب فرید شریف نے کہاکہ کالجز کی ٹیموں کو سپورٹس فیسٹیول میں شامل کرنے اورکامیاب ایونٹ کے انعقاد پر ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ذنہوں نے کہاکہ آئندہ بھی ایئر یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کریں گے اورآئندہ سپورٹس ایونٹ میں ملتان کے سرکاری و نجی کالجز کی شمولیت کو یقینی بنائیں گے۔
آخر ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام کی جانب سے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز جنوبی پنجاب فرید شریف نے فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں ، کھلاڑیوں میں نقد انعام اورسرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔