زرعی یونیورسٹی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان معاہدہ طے
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور او جی ڈی سی ایل کے مابین اربن فاریسٹ بنانے کے حوالے سے ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ اور (او جی ڈی ایل سی ) کی جانب سے محمد طیب ریجنل چیف نے دستخط کیے۔
اس معاہدے کے تحت زرعی یونیورسٹی ملتان میں میواکی جنگل تیار کیا جائے گا، او جی ڈی سی ایل کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت اس مقصد کے لیے ایک ملین کی فنڈنگ بھی کرے گا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے او جی ڈی سی ایل کی اس کاوش کو سراہا اور مستقبل میں بھی اسی طرح کے مزید پروجیکٹ کرنے کا اعادہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میواکی جیسے پروجیکٹس سے موسمیاتی تبدیلیوں جیسے مسائل سے خاطر خواہ کمی لائی جا سکے گی۔
اس موقع پر عبد الرحیم سوشل ویلفیئر آفیسر،محمد رفیق فاروقی، ڈاکٹر عابد حسین، ڈاکٹر مقرب علی بھی موجود تھے۔