یوٹیلیٹی اسٹورز ملتان ریجن کا منفرد ریکارڈ
حکومتی ریلیف ہو یا کرونا کی عالمی وباء یا پھر سیلاب کی تباہ کاریاں، یوٹیلیٹی سٹور ملتان ریجن نے شہریوں کو ضروریات زندگی کی اہم اشیاء کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا ہے، اسی جذبہ کو برقرار رکھتے ہوئے ملتان ریجن کے سیل سٹاف نے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج شب و روز کی محنت کی بدولت ساڑھے تین لاکھ صارفین تک پہنچا کر تقریبا ایک ارب روپے کی سیل کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ریجنل میجر ملتان چوہدری سجاد حسین نے سیلز آفیسرز اور سٹاف کے نام اپنے تحریری بیان میں کیا ہے۔
انہوں نے رمضان ریلیف پیکج 2024 میں بہترین کارکردگی پر ملتان ریجن کے سیل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیاش اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ریلیف پیکج ہو یا ملک و قوم پر کوئی مشکل گھڑی آن پہنچے تو یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن نے ہمیشہ نا صرف قوم کا ساتھ دیا بلکہ ان کے اعتماد پر بھی پورا اتری ہے۔
عالمی وبا اور سیلاب کی تباہ کاریوں میں ملتان ریجن کے سپاہی جان پر کی بازی لگا کر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتے رہے اور سیلابی علاقوں میں راشن پہنچایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملک و قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔