ایل ایل بی تین سالہ پروگرام؛ مکہ مدینہ میں خصوصی دعائیں، ویڈیو وائرل
زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے طلباء کےلئے حج کے موقع پر مدینہ میں خصوصی دعائیں کی گئیں، ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔
میدان عرفات میں جامعہ زکریا کے زیرِ انتظام ایل ایل بی کے امتحانات کے لئے دعائیں ، ویڈیو وائرل pic.twitter.com/XM9puuKBHj
— Dreporters (@Dreporters1) June 20, 2024
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے امتحانات چھ سال سے تعطل کا شکار ہیں، کیس عدالت میں التوا کا شکار ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔
حج کے موقع پر مکہ اور مدینہ میں ایل ایل بی کے طلبا کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، طلباء نے زکریا یونیورسٹی اور عدالت عظمیٰ سے اپیل کی ہے کہ ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے اور امتحانات کے انعقاد کی اجازت دی جائے ۔