Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹء ایل ایل بی کیس: پاکستان بار کونسل کاسپریم کورٹ میں یو ٹرن ، سماعت 21اگست تک ملتوی ہوگئی

زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس سے جڑے 6 ہزار سے زائد طلبا و طالبات کے مستقبل پر چھائے بادل نہ چھٹ سکے، پاکستان بار کونسل کے یو ٹرن نے معاملہ بگاڑ دیا۔

زکریا یونیورسٹی حکام کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پاکستان بار کونسل سے مذاکرات کے کئی دور کئے مگر بار کی طرف سے خلاف آئین بات کرنے پر معاملہ آگے نہ بڑھ سکا ، ایک روز قبل ہونے والی تلخی کے بعد بار کونسل کے عہدیدار 5 پوائنٹس پر متفق ہوگئے، مگر عدالت میں جا کر انہوں نے بیان بدل دیا کہ ابھی تک کوئی بھی باہمی معاہدہ نہیں ہوا ہے، ان کے وکیل حسن رضا کو ضروری کام ہے اس لئے کیس کو ملتوی کیا جائے، جس پر عدالت نے ایک روز بعد کی تاریخ دی مگر اسی اثنا میں اسی وکیل کا پرائیویٹ کیس لگ گیا تو عدالت برہم ہوگئی کہ پچھلے کیس میں آپ کو ارجنٹ کام تھا مگر آپ اب پیش ہوگئے، جس یونیورسٹی حکام اور وکیل بھی پہنچ گئے، بحث کے بعد عدالت نے پوچھاکہ اپ کو دو ہفتے کا ٹائم دیتے ہیں مگر بار نمائندہ کاکہناتھاکہ ان کو زیادہ ٹائم کی ضرورت ہے کم سے کم ایک ماہ دیا جائے جس پر عدالت نے کہا آپ کی خواہش پر ٹائم بڑھایا جارہاہے مگر اسکے بعد معاہدہ کرکے آنا ہوگا، جس کے بعد تاریخ 21 اگست کی دےدی گی۔

یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ بار کونسل 8 صفحات پر مشتمل ڈرافٹ تیار کرکے آئی، جس میں 20 پوائنٹس بنائے گئے تھے جو یونیورسٹی کے مفاد کے خلاف تھے، بار کونسل یونیورسٹی کے ہاتھ پاوں کاٹ کر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتی ہے جو آئنی حدود سے تجاوز ہے۔

ابھی عدالت نے 22 سو امیدواروں جن کا امتحان ہوا تھا کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے، تاہم امتحانات کی اجازت نہیں ملی، امید ہے 21 اگست کو ایل ایل بی کیس کا فیصلہ ہو جائے گااور طلبا کو ریلیف مل جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button