تعلیمی بورڈز میں بڑی تبدیلی و اصلاحات لانے کا فیصلہ
تمام تعلیمی بورڈز میں بڑی تبدیلیاں اور اصلاحات لانے کا فیصلہ, سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے اہم عہدوں پر فائز دیگر افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ چیئرمین ٹاسک فورس امتحانات مزمل محمود کی زیر صدارت آل تعلیمی بورڈز اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی بورڈز میں سیاسی بنیادوں پر تعینات چیئرمینز، کنٹرولرز اور دیگر افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیئرمین ٹاسک فورس امتحانات مزمل محمود کا کہنا تھا کہ تعیناتی کے خواہشمند افسران کی آئی ٹی سکلز بھی جانچی جائیں گی۔
اجلاس میں پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کی 3 سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، تمام بورڈز کو آئی ٹی فرینڈلی بنانے، ونڈو آپریشن آن لائن کرنے کی بھی ہدایت کی گئی، جلد ہی اہم عہدوں پر تعینات افسران کے لیے کرائیٹیریا طے کیا جائے گا۔
اجلاس میں پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کی 3 سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی، مزمل محمود نے امتحانی سینٹرز کی جیو میپنگ کی ہدایت جاری کی۔
اجلاس میں وزیر تعلیم اور چیئرمین امتحانات ٹاسک فورس نے امتحانات میں شفافیت کا لائحہ عمل بھی طلب کیا، آئندہ تعیناتیاں میرٹ پر اور باقاعدہ ٹیسٹ کے ذریعے ہوں گی.