Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آدھا سال گزر گیا، تاحال سکولوں میں بچوں کو 100فیصد کتابیں نہ مل سکی

محکمہ سکولز کی غفلت سے سکولوں میں مفت کتب کی فراہمی نا ہوسکی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سال کے پہلے مہینے میں کہا گیا کہ بچوں سے پرانی کتب لیکر نئے طلباء کو دی جائیں جو بچ جائیں گے ان کوکتب دی جائے گی مگر اس کے باوجود کتب کی تقسیم سوفیصد نہ ہوسکی۔

اس سکولوں میں نہم جماعت کی کمپیوٹر سائنس کی کتاب تاحال ہزاروں بچوں کو نہ مل سکیں، آٹھویں جماعت کا سیٹ بھی تاحال سینکڑوں بچوں کو نہ مل سکا، سیٹ بی میں سائنس اور ریاضی کی کتاب شامل ہے، ترجمتہ القرآن کی کتاب بھی بچوں کو تاحال فراہم نہیں کی جاسکی۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ تمام سکولوں میں ڈیمانڈ کے مطابق کتابیں فراہم کردی گئیں، نئی انرولمنٹ کے باعث کتابوں کی کمی ہوئی، سکول پرنسپل ڈیمانڈ بھجوائیں فوری کتابیں فراہم کر دی جائیں گی،

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button