Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں 56 لاکھ روپے غیر قانونی استعمال بارے انکوائری مکمل

زکریا یونیورسٹی کے سابق پروفیسرڈاکٹر نثار شاہ پر شعبہ فارما سیوٹیکس کے اکاونٹ سے 56 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز غیر قانونی طریقہ استعمال کرنے کے الزامات سامنے آئے تھے اور کہا گیا تھاکہ انہوں نے خزانہ دار کے آفس اور لوکل آڈیٹر سے منظوری کے بغیر یہ خطیر رقم اپنے سینٹائز پراجیکٹ میں استعمال کی۔

جس پر شعبہ میتھ کے پروفیسر ڈاکٹر عثمان کو انکوائری افسر تعینات کیاگیا جبکہ انکوائری کمیٹی میں ممبران سینڈیکٹ ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار، ساجد طفیل ، شاہ سوار، چیئرمین فارمیسی، وائس چانسلر اور رجسٹرار کے نمائندے شامل تھے۔

انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر 27 اگست کی سینڈیکیٹ کے اجلاس میں رکھی گئی، معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی، جس پر سنڈیکیٹ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ڈاکٹر سید نثار حسین شاہ کی پنشن جاری کی جائے تاہم انکوائری کو حتمی شکل دینے تک کمیوٹیشن روک دیا گیا جس کے بعد ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔

13 جنوری کو ہونے والی سینڈیکیٹ میں رپورٹ کو پیش کیا گیا تمام زاویوں سے معاملے اور انکوائری رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد وائس چانسلر نے اس کمیٹی کی شفارشات کی منظوری دےدی، جس کے مطابق اس رقم پر جو بینک الفلاح میں رکھے گئے تھے اس پر 11 ہزار 759 کا انکم ٹیکس اور ایک لاکھ 99 ہزار 568 کا جی ایس ٹی نادانستگی میں کاٹا نہیں گیا اس لئے یہ رقم واپس لی جائے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین شاہ (ریٹائرڈ) کے پنشن کیس کو حتمی شکل دی جائے جبکہ ممبران سینڈیکٹ یونیورسٹی کے مفاد میں منصوبہ بنائے اور ایسے منصوبوں کی سپورٹ کرے اور پالیسی ترتیب دے جس سے یونیورسٹی کا امیج بہتر ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button