Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ٹیسٹ کا چوتھا روز: انگلش ٹیم کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 658 رنز، 102 رنزکی لیڈ، فیلڈرز ناکام، پاکستانی بالرز بےبی کی تصویر بن کر رہ گئے

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریزکے پہلا میچ جو ملتان کرکٹ اسٹیم میں جاری ہے، چوتھے روز کھانے کے وقفے تک انگلش ٹیم نے مڈل آرڈر بیٹسمین کی ذمہ دارانہ بیٹنگ اور ڈبل سنچریز کی بدولت 658 رنز بنائے، اور 102 رنز کی لیڈ حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جوئے روٹ کی ڈبل سنچری میں بابر اعظم کا اہم کردار

جوئے روٹ نے نہ صرف اپنے کیئریر کی چھٹی ڈبل سنچری مکمل کی، بلکہ انہوں نے 2016 میں اپنا سب سے زیادا قائم کردہ سکور 254 کو بھی توڑا جو کہ پاکستان کے ہی خلاف بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ملتان ٹیسٹ کا چوتھا روز؛ انگلش ٹیم کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز، پاکستانی بالرز معجزے کی انتظار میں، پچ پر رولر پھیر دیا گیا

ہیری بروک نے ڈبل سنچری مکمل کرنے کے ساتھ اپنا ہی قائم کردہ ریکارڈ بہتر بنایا ، اس سے پہلے ہری بروک نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 186 رنز نیوزی لینڈ کے خلاف 2023 میں بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
رمیز راجہ اور بابر اعظم کی ہنستی مسکراتی ملاقات

جوئے روٹ 259، ہیری بروک 218 کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، اور دونوں کے مابین 409 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوچکی ہے۔

اس قبل گزشتہ روز بین ڈیکٹ 84، زیک کرالی78 جبکہ اولی پاپ بناکوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی باؤلنگ اسکواڈ مکمل ناکام، گزشتہ روز دن بھر میں صرف 2 وکٹیں لے سکے، انگلینڈ کے خلاف گزشتہ ہوم سیریز میں ڈیبیو کرنے والے مسٹری باؤلر ابرار احمد سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے،جنہوں نے 35 اوورز میں 174 رنز دیے۔

رہی سہی کسر فیلڈرز نے پوری کردی، بابر اعظم نے جوئے روٹ کا کیچ ڈراپ کرکے ان کا ڈبل سنچری کا تحفہ دیا، جبکہ مس فیلڈنگ کے باعث کئی بار گیند نے باؤنڈری کی سیر کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button