Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ریجن چیمپئن شپ کا فائنل متنازعہ ہوگیا

پی سی بی انٹر کلب ٹورنامنٹ ملتان کی چیمپئن اولین سپورٹس کرکٹ کلب ملتان اور اوکاڑہ کی فاتح اوکاڑہ جم خانہ کرکٹ کلب کے مابین ایم سی جی گراونڈ نواں شہر ملتان میں کھیلے جانے والا انٹر ڈسڑکٹ ریجنل چیمپین شپ کا فائنل پی سی بی ایمپائرز کے غلط فیصلوں کی وجہ سے بدمزگی کا شکار ہوگیا، نا مکمل میچ کا رزلٹ ڈی ایس ایل سسٹم کے تحت اوکاڑہ جم خانہ کرکٹ کلب کے حق میں دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اولین سپورٹس ملتان کے منیجر سابق فرسٹ کلاس کرکٹ ایمپائر محمد جمیل کامران اور منیجر اوکاڑہ جم خانہ اور دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پی سی بی ایمپائرز دلشاد علی اور محمد آصف جونئیر سے درخواست کی کہ وقت کے مطابق پچاس اوورز کا میچ اگر کرایا گیا تو شام کو مدہم روشنی کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہوسکے گا، اس لیے دونوں ٹیموں کی درخواست ہے کہ اوورز کی تعداد کم کی جائے لیکن ایمپائرز نے کسی جہانگیر مرزا نامی کوچ کے کہنے پر جو کہ ساہیوال ڈسڑکٹ کے کرکٹ کوچ ہیں اوورز کم نہ کیے اوکاڑہ جم خانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 294رنز بنائے، ذیشان اشرف74علی حسنین 71 احمد جمال 37اور آفتاب حیدر 28رنز بنائے ۔
اولین سپورٹس کی طرف سے رئیس بشیر محمد اکرم اور عذیر ممتاز نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔

بعد میں اولین سپورٹس نے کھیلتے ہوئے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 217رنز بنائے کہ خراب روشنی کے باعث میچ ختم کردیا گیا جبکہ ابھی بھی 62 گیندوں کا کھیل باقی تھا اولین سپورٹس کے کھلاڑی بار بار ایمپائرز سے اپیل کرتے رہے کہ نامناسب روشنی کی وجہ سے ان سے کھیلا نہیں جارہا لیکن ایمپائرز نے زبردستی کھیل جاری رکھا اور شام ساڑھے پانچ بجے تک زبردستی کھیل کو جاری رکھا، جس سے اولین سپورٹس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور ملتان ریجن کا چییمپین نہ بن سکا

اولین سپورٹس کی طرف سے عذیر ممتاز 73رانا عدیل مشتاق 53رنز بنا کے نمایاں رہے، اوکاڑہ جم خانہ کی طرف علی حسنین چار جبکہ آفتاب حیدر نے دو وکٹ حاصل کیں۔

نامکمل میچ کا رزلٹ ڈی ایس ایل کے تحت اوکاڑہ جم خانہ کے حق میں دیا گیا جس پر اولین سپورٹس کرکٹ کلب ملتان کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے شدید احتجاج کیا اور پی سی بی سے اپیل کی کہ ایمپائرز کے غیر منصفانہ رویے پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے، محمد حمزہ میچ کے سکورر تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button