گرینڈ ٹیچر الائنس ملتان کا احتجاج اور ریلی
گرینڈ ٹیچرز الائنس ضلع ملتان کے زیر اہتمام چوک نواں شہر تا ملتان پریس کلب تک سکولوں کی نجکاری ، ( ٹی این اے ) ٹیسٹ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں پنجاب ٹیچر یونین کی تمام تنظیموں نے شرکت کی۔
احتجاجی ریلی کی قیادت تمام اساتذہ تنظیموں کے صدور ملک بلال ملنہانس ، حافظ محمد سلیم، رانا اسلم ساغر ، چوہدری صابر محمود، راؤ ذالفقار ، مسعود گجر، ملک غضنفر عباس جئی, ملک نذر محمدچن نے کی۔
احتجاجی ریلی میں راؤ ساجد مصطفی ، فاروق شاہ ، یونس لودھی ، رائو حامد، ظفر اقبال بھٹہ، شہزاد ظفر ،غلام عباس ، عابد حسین کھچی ، عبد الرحمان صدیقی ، ملک خضر حیات ، عدیل عرشی ، محمود الحسن ، غضنفر عباس ، عبدا لرئوف شاہ ،ملک مختیار وینس ،ملک اللہ دتہ شاہددھرالہ،مہر محمد اقبال چدھڑ، ملک عدنان شاہین ، محمد ادیب ،محمد فاروق ، ملک منیر احمد وینس ، دلدار شریک تھے جبکہ احتجاجی ریلی میں خواتین اساتذہ کی کثیر تعداد نے پلے کارڈ اٹھا کر شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کی ٹھیکیداروں کو حوالگی، لیو انکشمنٹ اور پنشن کا کالا قانونی ، A17 قانون کی بحالی ، A.EOاور S.S.Eکی بحالی ،پے پروٹیکشن ، صوبائی قائدین کی ملازمتوں پر بحالی فوری طور پر کی جائے۔
اساتذہ کے حقوق سلب نہ کیے جائیں، پر امن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سکولوں کی نجکاری سے غریب کا بچہ بنیادی تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہوجائے گا اور فیسوں کی مد میں والدین پر بوجھ ڈالا جائے گا جو کہ غربت اور مہنگائی سے پسی ہوئی عوام کے ساتھ ظلم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر چل کر غریب کے بچوں سے کتاب نہ چھینے اور انکے لئے تعلیم کے دروازے بند نہ کیے جائیں، لہٰذا بنیادی تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے حکومت اساتذہ کے مطالبات جلد از جلد حل کرے ۔