‘کھیلتا پنجاب’ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع قرار
پاکستان میں کھیلوں کا بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے اور اس سلسلہ میں پنجاب کی سرزمین مالامال ہے، ہمارا کام ہے کہ اس ٹیلنٹ کو نکھرنے کے لیے مواقع فراہم کرنا، حکومت پنجاب نے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ‘کھیلتا پنجاب’ پروگرام کا انعقاد کیا ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے۔
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر سیف اسلام خٹک نے کھیلتا پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے کبڈی کے ایونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے ٹی ایس او سٹی نورخان قیصرانی انٹرنیشنل ریفری کبڈی ترس محی الدین گلزار پاشا ڈویژنل کوچ شاہد لطیف اور طارق پہلوان کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا اور ان کا کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ تعارف کروایا۔
سیف اسلام خٹک نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر پنجاب بھر میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کام کررہا ہے، اس طرح گراس روٹ لیول پر نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین ماحول میں پرکشش انعامات کے ساتھ اپنی بہترین صلاحیتوں کے اظہار کا مواقع میسر آسکیں گے۔
آخر میں اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر سیف اسلام خٹک کا کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو ہوا۔