Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

چوتھے ٹی ٹوئینٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں سیمی فائنلز کی لائن اپ مکمل ہوگئی

پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال نے لاسٹ فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، سیمی فائنلز میں پاکستان کا مقابلہ نیپال جبکہ بنگلہ دیش سری لنکا کے مدمقابل ہوگا ۔

گروپ میچز کے آخری مرحلے میں کھیلے گئے میچز میں پاکستان نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل پانچویں کامیابی سمیٹتے ہوئے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش نے ساؤتھ افریقہ کیخلاف 10 وکٹوں سے فتح کے ساتھ دوسری سری لنکا تیسری اور نیپال چوتھے نمبر پر رہا۔

ملتان کرکٹ اسٹیدیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، افغانستان کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں صرف 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
اجمل امرخیل 13 بالز پر 15 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے فخر عباس نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2.2 اوورز میں 4 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 9.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے طلحہٰ اقبال نے 15 بالز پر 32 جبکہ محمد سلمان نے 14 بالز پر 16 رنز بنائے۔

مہمان خصوصی جنرل ریفائنری پارکو نے چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ کے ہمراہ پاکستان کے فخر عباس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔

ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن پنجاب شاہدہ فرخ نوید نے فرمان اللہ قاضی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔

ڈی ایچ اے گراؤنڈ ملتان میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ساؤتھ افریقہ کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا، ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، لیسیڈی لیسوفی نے 39 بالز پر 33 رنز بنائے، بھولے نے 23 بالز پر 23 رنز بنائے بنگلہ دیش نے ہدف 12.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مکمل کرلیا۔

محمد سلمان نے عمدہ بیٹنگ کا مطاہرہ کرتے ہوئے 44 بالز پر 73 جبکہ عارف حسین نے 39 بالز پر 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹی ٹوینٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنلز یکم دسمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلا سیمی فائنل صبح نو بجے (9:00 am) پاکستان اور نیپال کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دوپہر ایک بجے (1:00 pm) کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button