Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے امتحانات کے لئے داخلہ فارم کی ہارڈ کاپی جمع کروانے کی ہدایت کردی
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ایسے تعلیمی ادارہ جات / اُمیدواران جنہوں نے میٹرک ( نہم و دہم ) پہلا سالانہ امتحان 2025 کے داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد فیس بھی بورڈ کے کھاتہ میں جمع کروادی ہے لیکن داخلہ فارم کی ہارڈ کاپی بنک /
ملتان بورڈ میں تاحال جمع نہیں کروا سکے،
انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر آن لائن کئے ہوئے داخلہ فارم کی ہارڈ کاپی ڈپٹی کنٹرولر امتحانات (میٹرک) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ گلگشت کالونی ملتان کو فوری طور پر ارسال کریں تاکہ کہ امتحان کے انعقاد اور امتحانی سنٹرز کی الاٹمنٹ کے حوالہ سے جملہ انتظامات مکمل کر لیے جائیں اور رولنمبر سلپس کا اجراء بر وقت ممکن ہو سکے۔
واضح رہے کہ داخلہ فارم کی ہارڈ کاپی بورڈ میں جمع نہ کروانے کی صورت میں متعلقین ذمہ دار ہوں گے۔