Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی ملتان : مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی برسی، خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

منعقدہ خصوصی تقریب میں اُن کی قومی خدمات، جمہوری اقدار کے لیے جدو جہد اور خواتین کے حقوق کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں کو یاد کیا گیا۔

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نہ صرف قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ تھیں بلکہ خود ایک جرات مند، بااصول اور نظریاتی رہنما تھیں جنہوں نے آمریت کے خلاف آواز بلند کی اور شہری آزادیوں کے تحفظ کے لیے عملی کردار ادا کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ مادرِ ملت کی شخصیت ہماری نوجوان نسل خصوصاً طالبات کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ اُن کی زندگی ہمیں حب الوطنی، دیانت داری، عدل اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کا درس دیتی ہے۔

ڈاکٹر محمد رمضان نے اس موقع پر طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مادرِ ملت کی حیات و خدمات سے سبق لیں اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے خود کو تیار کریں۔

اُنہوں نے اعلان کیا کہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں قومی شخصیات بالخصوص محترمہ فاطمہ جناح کے افکار و خدمات پر مشتمل ایک لیکچر سیریز کا آغاز کیا جائے گا تاکہ طلبہ میں شعورِ شہری اور حب الوطنی کو فروغ دیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button