جماعت نہم سالانہ امتحان 2025ءکے نتائج کا اعلان، خدیجہ چودھری 554 نمبر لیکر ٹاپ رہیں

نتائج کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر 144755امیدواروں نے شرکت کی ،ان میں سے 75438امیدوار پاس اور 69317فیل ہوگئے،امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 52.11فیصد رہا۔
نتائج کے مطابق امتحان میں سائنس گروپ کے 130257 امیدوار شریک ہوئے، ان میں سے 68354 پاس اور 61903 فیل ہوگئے، سائنس گروپ کا نتیجہ 52.48 فیصد رہا،اسی طرح آرٹس گروپ کے 14325 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے 6911 پاس اور 7414 فیل ہوگئے۔
آرٹس گروپ کا نتیجہ 48.24 فیصد رہا، نتائج کے مطابق گویائی اور سماعت سے محروم 173 امیدوارامتحان میں شریک ہوئے اور تمام کے تمام پاس ہوئے، نتیجہ 100فیصد رہا۔
علاوہ ازیں ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم کالونی سے تعلق رکھنے والی طالبہ خدیجہ چوہدری 554 نمبرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وہاڑی کی طالبہ انشاء کوثر 553 نمبرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ، ملتان کے طالبعلم حمزہ عمران 553 نمبرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ، ملتان سے تعلق رکھنے والی حافظہ مریم علی 551 نمبرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں جبکہ جبکہ دیگر 551 نمبر حاصل کرنے والوں میں اسماء عرفان محمد اسد علی عبدالمعیب احمد ،مہرین رسول،ور شاہ فاطمہ عیشا شاہد ،شازیہ تنویر شامل ہیں۔
جبکہ 550 نمبر حاصل کرنے والوں میں فاطمہ نبیل، علی حمزہ، اسامہ مرتضیز مریم سائی ، محمد عبداللہ ، سعید فضا علوی، منزہ سردار شامل ہیں جبکہ 549 نمبر حاصل کرنے والوں میں محمد جنید ریاض حمزہ ابراہیم ایت فاطمہ فائقہ محبوب انشاء فاطمہ عائزہ فاروق عفت فاطمہ اور عروج فاطمہ شامل ہیں ت۔
علیمی بورڈ ملتان کے جماعت نہم کے امتحان 2025ء میں کامیاب ہونے والے 75438 امیدواروں میں سے 18749 نے اے پلس گریڈ حاصل کیا، اسی طرح 17234 امیدواروں نے اے گریڈ، 20552 امیدواروں نے بی گریڈ، 14778امیداروں نے سی گریڈ، 4031 امیدواروں نے ڈی گریڈ اور 94 امیدواروں نے ای گریڈ حاصل کیا۔
تعلیمی بورڈ ملتان کے جماعت نہم کے امتحان 2025ء میں کل 32 امیدواروں کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے کیسز درج کیے گئے،ان میں سے 24امیدواروں کو سزا دے دی گئی ،6 امیدواروں کو بری کردیا گیا،جب کہ 2امیدواروں کے کیس زیر سماعت ہیں۔




















